اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے بیوفورٹ قلعے پر قبضے کا دعویٰ

ایک بلند پہاڑی پر واقع اس اہم تاریخی قلعے پر اسرائیلی پرچم لہراتا دکھایا گیا

May 31, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ کے قریب واقع تاریخی بیوفورٹ قلعے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ رپورٹس اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کی جانب سے ان تصاویر کے اجراء کے بعد سامنے آئیں جن میں لبنان اور اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 15 کلومیٹر دور ایک بلند پہاڑی پر واقع اس اہم تاریخی قلعے پر اسرائیلی پرچم لہراتا دکھایا گیا۔

لبنانی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔