فرانس کا لبنان پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
اسرائیل کو لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے اور لبنانی علاقوں پر قبضے کا کوئی جواز نہیں، وزیر خارجہ جین نوئیل بیروٹ
May 31, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
پیرس: فرانس نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف یواین سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئیل بیروٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائیوں میں وسعت اور بیفورٹ قلعے پر قبضے کے بعد یواین سلامتی کونسل اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے اور لبنانی علاقوں پر قبضے کا کوئی جواز نہیں۔