لبنان: طائر شہر کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں عملے کے 13 ارکان زخمی
عالمی برادی اسرائیلی حملوں میں توسیع اور اضافے کو روکنے کے لیے کارروائی کرے،لبنانی وزارت صحت
May 31, 2026 · بام دنیا
بیروت: لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر طائر میں ایک ہسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں طبی عملے کے 13 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے طائر میں ہیرام ہسپتال کے گرد ایک فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہسپتال کے عملے کے 13 افراد زخمی ہوئے اور اس سہولت کو کافی نقصان پہنچا۔‘
بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں میں توسیع اور اضافے‘ کو روکنے کے لیے کارروائی کرے۔