حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
جنوبی لبنان کے مغربی علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والےمیزائل سے نشانہ بنایاگیا
June 1, 2026 · بام دنیا
لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں اسرائیل کا ایک ہرمیس 450 ڈرون مار گرایا ہے۔
تنظیم کے مطابق 7 بج کر 30 منٹ پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔
اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔