لبنان سے داغے گئے تین پروجیکٹائل تباہ کردیئے۔اسرائیلی فوج کا دعویٰ

شمالی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے کے بعد فضائی دفاعی نظام متحرک

June 1, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے لبنان سے فائر کیے گئے تین پروجیکٹائل (گولے/راکٹ) مار گرائے ہیں، جن میں سے دو اسرائیلی علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے جبکہ ایک جنوبی لبنان کے اس علاقے میں نشانہ بنایا گیا جہاں اسرائیلی فوجی موجود ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ان پروجیکٹائلز کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے قبل شمالی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔