لبنان میں اسرائیلی حملے تیز۔ مزید 6 افراد جاں بحق

اسرائیلی فضائی کارروائیاں مزید تیز۔ بریقاء اور کفرصیر میں اموات ہوئیں

June 1, 2026 · بام دنیا

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں مزید چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے بریقاء میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد جان بحق ہوئے، جبکہ قریبی قصبے تول میں ایک اور ڈرون حملے میں ایک شامی شہری ہلاک ہوگیا۔

این این اے کا کہنا ہے کہ دریائے لیتانی کے شمال میں واقع قصبے کفرصیر پر رات گئے ہونے والے حملوں میں مزید تین افراد مارے گئے۔