نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو بیروت کے جنوبی علاقوں پر حملوں کا حکم
بیروت کے جنوبی علاقوں میں اہداف پر حملوں کی ہدایت۔ صورتحال مزید کشیدہ
June 1, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک بیان میں ملکی فوج کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
جس علاقے پر حملے کا حکم دیا گیا ہے وہ ’ضاحیہ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے حزب اللہ کا اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل لبنان کے صدر کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا کہ جس میں انھوں نے اپنے ملک پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی تھی۔
دوسری جانب لبنان کی صورتحال پر غور کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں خطے کی تازہ کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔