ایک ہفتے میں ایران سے معاہدہ ہو جائے گا۔ صدر ٹرمپ پرامید
جنگ بندی میں توسیع کا امکان، مذاکرات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ امریکی صدر
افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات روشن ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران کسی اہم پیش رفت یا معاہدے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت اسی رفتار سے جاری رہی تو نہ صرف معاہدے کی راہ ہموار ہوگی بلکہ جنگ بندی کے موجودہ انتظامات میں توسیع بھی ممکن ہوسکے گی۔
امریکی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ سفارتی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے نئے معاہدے کا اعلان کیا اور اس بات کی تصدیق کہ اب بیروت کی جانب فوج نہیں بھیجی جائے گی۔
انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’میں نے اسرائیل کے وزیر اعظم کے ساتھ بہت نتیجہ خیز بات چیت کی اور بیروت میں کوئی فوجی نہیں بھیجا جائے گا۔ اس کے علاوہ جو بھی فوجی راستے میں تھے وہ واپس آگئے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’میں نے حزب اللہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے ذریعے بہت اچھی بات چیت کی، اور وہ تمام گولی باری بند کرنے پر راضی ہوگئے۔ اسرائیل ان پر حملہ نہیں کرے گا، اور وہ اسرائیل پر حملہ نہیں کریں گے۔‘
مسٹر ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’ایران کے ساتھ بات چیت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔