جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ۔دندان ساز ۔دو بچے جاں بحق
جنوبی لبنان میں گھر واپسی کے دوران گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، خبر ایجنسی کا دعویٰ
لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک لبنانی دندان ساز (ڈینٹسٹ) اور اس کے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
لبنان کی قومی خبر ایجنسی این این اے نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے نبطیہ-خردلی شاہراہ پر سفر کرنے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دندان ساز اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ خاندان صیدا شہر سے اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔
لبنانی حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔