اصفہان میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے دھماکہ خیز مواد تلف
دھماکوں کی آوازیں محفوظ کارروائی کا حصہ تھیں۔ ایرانی حکام
ایران نے اصفہان کے علاقے میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے بچ جانے والے دھماکہ خیز مواد کو تلف کر دیا۔
ایران کے صوبہ اصفہان کی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹیز نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد بچ جانے والے غیر پھٹے ہوئے بارودی مواد (اسلحہ) کو “کنٹرولڈ دھماکوں” کے ذریعے تلف کر دیا ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ٹیکنیکل ٹیموں نے اصفہان کے جنوب اور شہر بہارستان کے علاقوں میں ان دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے اور تلف کرنے کا عمل مکمل کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران جو آوازیں سنی گئیں وہ انہی تکنیکی اور کنٹرولڈ کارروائیوں کا نتیجہ تھیں، جن سے شہریوں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیمیں علاقے کو “صاف اور محفوظ بنانے” کے عمل میں بدستور مصروف ہیں۔