امریکہ کی امن تجویز پر ایران کا محتاط مؤقف۔تاحال جواب نہیں دیا

بداعتمادی کے باعث ایران امریکا معاہدے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے

June 2, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایران نے امریکہ کی امن تجویز پر بداعتمادی کے باعث تاحال جواب نہیں دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے اس مجوزہ فریم ورک معاہدے پر تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا، جس کا مقصد جاری جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بندش کو روکنا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق معاہدے کے حتمی متن پر تہران میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی حکام اس تجویز کا محتاط انداز میں جائزہ لے رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق امریکا کی جانب سے ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزی اور مذاکرات کے دوران حملوں کی تاریخ رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ “امریکہ کی بدعہدی اور تاریخی عدم اعتماد کی وجہ سے ایران اس معاملے کو انتہائی سختی سے دیکھ رہا ہے۔ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد کا خواہاں ہے۔