بحیرہ عرب میں ابراہم لنکن کی کارروائیاں جاری۔ 122 جہازوں کا رخ موڑ دیا گیا

بحری آپریشنز کے باعث تجارتی جہاز متبادل راستوں پر روانہ ۔ سینٹکام کا دعویٰ،

June 3, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن (سی وی این 72) بحیرہ عرب میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایران کے خلاف امریکی بحری پابندی کے نفاذ میں حصہ لے رہا ہے۔

بیان کے مطابق امریکی فورسز نے 122 تجارتی بحری جہازوں کو ان کے راستوں سے ہٹا کر قواعد کی تعمیل یقینی بنائی ہے، جبکہ کیریئر سٹرائیک گروپ خطے میں گشت اور نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔