قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں۔کویت اور بحرین میں فضائی دفاع متحرک
پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائی سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آگئیں
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی جزیرے قشم کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
کویتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے میں مصروف رہا اور سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضاء میں اہداف کو تباہ کرنے کے نتیجے میں آئیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کویت میں موجود امریکی فضائی دفاعی نظام بعض میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا، جن میں سے ایک میزائل مبینہ طور پر کویت کے ایک غیر فوجی علاقے میں گرا۔
روسی میڈیا کے مطابق بحرین میں بھی فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا جبکہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر سائرن بجائے گئے۔
ادھر ایرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک امریکی۔اسرائیلی کارگو جہاز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔