فلسطینی نژاد امریکی کارکن کو اسرائیل نے فلسطین جانے سے روک دیا

فلسطینی امریکیوں کے سفر پر پابندی، انسانی حقوق تنظیموں کا ردعمل

June 3, 2026 · بام دنیا

فلسطینی نژاد امریکی کارکن لنڈا سرسور نے کہا ہے کہ اسرائیل نے انہیں ان کی سرگرمیوں (ایڈووکیسی) کی وجہ سے فلسطین جانے سے روک دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “میری یہ جدوجہد کہ تمام انسانوں کیلئے ہیں، اور انہیں آزادی اور انسانی حقوق ملنے چاہئیں، اتنی خوفناک ہے کہ ایک نسل کش اور نسل پرست ریاست نے نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک نمایاں فلسطینی نژاد امریکی ماں اور دادی کو داخلے سے روک دیا ہے۔

امریکن-اسلامک ریلیشنز کونسل نے اس پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی حکام امریکی شہریوں اور دیگر افراد کے فلسطین میں بغیر رکاوٹ جانے کے حق کا دفاع کریں۔

کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز نے اپنے بیان میں کہا کہ “نسل پرست اسرائیل کو یہ اخلاقی یا قانونی حق حاصل نہیں کہ وہ فلسطینی نژاد امریکیوں کو ان کے خاندانوں اور اپنے پیاروں سے، جو قبضے کے تحت زندگی گزار رہے ہیں، دور کرے۔