امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں۔ چار شہری۔ کرپٹو ایکسچینجز بلیک لسٹ

امریکی اقدام سے عالمی مالیاتی اداروں پر بھی پابندیوں کا خدشہ

June 3, 2026 · بام دنیا

امریکہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اداروں اور افراد سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں، جس سے عالمی مالیاتی نظام میں ان کے ساتھ کاروبار مزید محدود ہو جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے حتمی مجوزہ منصوبے پر تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا۔ مہر نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس امریکی تجویز پر ایران میں مشاورت جاری ہے اور اس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران ماضی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی ایسے معاہدے کا خواہاں ہے جس سے اسے ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل ہو سکیں۔