ایران نے پاکستان سمیت 6 ممالک کو جوابی کارروائیوں سے آگاہ کردیا

وزیرخارجہ عباس عراقچی نے تمام 6 ممالک کو امریکی حملوں کے جواب میں کی جانیوالی  کارروائیوں پر اعتماد میں لیا۔

June 3, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے 6 ممالک کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جن میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر اور فرانس کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ عباس عراقچی نے تمام 6 ممالک کو امریکی حملوں کے جواب میں کی جانیوالی  کارروائیوں پر اعتماد میں لیا۔ کہا حق دفاع کے طور امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے رات بھر ایک دوسرے کے فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔ ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، امریکی حملے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا۔ جواب میں امریکی، اسرائیلی جہاز پر بحری میزائلوں سےحملہ کیا گیا۔