کسی بھی اقدام کا فوری جواب دیا جائے گا، عباس عراقچی کا ایرانی حملوں کا دفاع
جو پابندیوں اور جنگ سے حاصل نہیں کیا جا سکا، وہ مزید جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکے گا ،ایکس پر بیان
فائل فوٹو
تہران: ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی مسلح افواج ’اپنے دفاع‘ میں ان مقامات پر حملے کر رہی ہیں، جہاں سے امریکہ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی اور شپنگ پر حملوں کی اجازت ملی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی معاندانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ جو پابندیوں اور جنگ سے حاصل نہیں کیا جا سکا، وہ مزید جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔‘
خیال رہے بدھ کی صبح کویت اور بحرین کی حکومتوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کویت اور بحرین کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد ایران نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی اڈوں اور ہیلی کاپٹروں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانا جوابی کارروائی کے طور پر تھا۔