امریکہ کی شرائط میں ابہام،وضاحت ضروری ہے۔ محسن رضائی
ٹرمپ ایران پر دباؤ ڈال رہے ہیں، لیکن اپنی شرائط واضح نہیں کر رہے
June 5, 2026 · بام دنیا
ایرانی قیادت نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی شرائط پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے مسودے میں موجود ابہامات کی وضاحت ناگزیر ہے، جبکہ دشمن ایران کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اپنی شرائط تسلیم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ تاہم امریکی مؤقف میں کئی نکات غیر واضح ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مسودے میں پائے جانے والے ابہام دور کیے بغیر کسی حتمی پیش رفت کا تصور مشکل ہے۔