دشمن ایران میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای

امام خمینی کی برسی پر قومی اتحاد اور استقامت برقرار رکھنے پر زور

June 5, 2026 · بام دنیا

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مخالف قوتیں ایران کے اندر انتشار اور اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

آیت اللہ روح اللہ خمینی کی 37ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میدان میں ناکامی کے بعد دشمن اب عوام کے حوصلے اور استقامت کو کمزور کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی یکجہتی اور استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کو بیرونی دباؤ اور نفسیاتی جنگ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔