ایران۔ وائٹ ہاؤس اہلکار میں سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ
ابراہیم عزیزی اور ڈین اسکاوینو کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ
ایران کے سکیورٹی چیف اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر اہلکار کے درمیان تنازع سوشل میڈیا تک پہنچ گیا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین اسکاوینو کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے کئی روز تک ایک دوسرے پر امریکہ اور ایران کی فوجی صلاحیتوں سے متعلق طنز و تنقید کی۔
تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب جمعرات کے روز ابراہیم عزیزی نے میزائل تجربے اور ہدف پر حملے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: “ہم دیکھیں گے کیا ہوتا ہے! (خیبر شکن میزائلوں کے تجربے کی فوٹیج)”
اس پر ڈین اسکاوینو نے جواب دیتے ہوئے کہا: “ مصنوعی ذہانت سب جھوٹ ہے، بالکل ویسے ہی جیسے تمہارے زیرِ زمین بنکرز _______ میں ہیں!”
اس کے جواب میں ابراہیم عزیزی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا تقریباً 9 ہزار امریکیوں کا انخلا اور خطے میں تمہارے فوجی اڈوں کی تباہی بھی مصنوعی ذہانت ہے؟
ایرانی سیاستدان نے اپنے جملے کے آخر میں 🙂 کا ایموجی بھی شامل کیا۔