مذاکرات میں ایران کا پلڑا بھاری ہے۔ امریکی ماہر

ایران امریکہ مذاکرات میں برتری محسوس کر رہا ہے، بڑی مراعات چاہتا ہے۔جیسن کیمبل

June 5, 2026 · بام دنیا

واشنگٹن ڈی سی میں قائم مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو جیسن کیمبل نے کہا ہے کہ موجودہ تاثر اب “حقیقت کا 95 فیصد” بن چکا ہے اور ایران سمجھتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے مذاکرات میں اس کا پلڑا بھاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس بات پر سختی سے قائم ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے بدلے اسے کسی نہ کسی شکل میں ادائیگی ملے، حتیٰ کہ اسے ایک پیشگی شرط کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

کیمبل کے مطابق ایران اس بات پر بھی اصرار کر رہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو لبنان میں حقیقی جنگ بندی پر مجبور کرے اور ممکنہ طور پر اسرائیلی افواج کو جنوبی لبنان سے انخلا پر بھی آمادہ کرے۔