ایرانی ڈرونز مار گرانے۔ریڈار تنصیبات پر حملوں کے متضاد دعوے

ایران نے امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پر ردعمل دیا، امریکہ کی جوابی کارروائی

June 6, 2026 · بام دنیا

آبنائے ہرمز کے قریب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی سمت متعدد ڈرونز بھیجے گئے جن میں سے کم از کم چار کو امریکی جنگی طیاروں نے تباہ کر دیا۔

ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایرانی ڈرونز کو امریکی فضائی دفاعی نظام نے بروقت نشانہ بنایا، جس سے ممکنہ خطرہ ٹال دیا گیا۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی کے باعث وارننگ فائرنگ کی گئی تھی۔

ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی ڈرون کارروائی کے جواب میں امریکی طیاروں نے گوروک اور جزیرہ قشم میں واقع ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ سینٹ کام کے مطابق ایران کی جانب سے چار ڈرون داغے گئے تھے اور امریکی کارروائی اپنے دفاع کے حق کے تحت کی گئی۔