کویت میں فضائی دفاعی نظام فعال۔ میزائل، ڈرونز روکنے کا دعویٰ

متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔شہریوں سے اپیل

June 6, 2026 · بام دنیا

کویت کی مسلح افواج کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کویت کا فضائی دفاع کا نظام سنیچر کے روز حملہ آور میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویتی فوج نے مزید کہا کہ دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاع کے نظام کی جانب سے اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہیں۔

کویت کے فوجی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں۔