اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی ریڈ کریسنٹ ہائی الرٹ
ادارے نے عوام سے ابتدائی طبی امدادی کٹس تیار رکھنے کی اپیل کر دی
June 8, 2026 · بام دنیا
ایرانی ریڈ کریسنٹ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے آج صبح کیے گئے حملوں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔
ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اس کی فوری ردعمل دینے والی ٹیمیں، لاجسٹک، امدادی اور طبی سہولیات سمیت فارمیسیز بھی تیار حالت میں ہیں اور عوام کو خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
ریڈ کریسنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ابتدائی طبی امدادی کٹس اپنے پاس رکھیں اور کسی بھی “متاثرہ علاقے” سے کم از کم 100 میٹر دور رہیں۔