ایران امریکا کشیدگی، فرانسیسی ایئرلائن نے مشرقِ وسطیٰ کی متعدد پروازیں معطل کر دیں

دبئی جانے والی پروازوں کی معطلی 27 جولائی تک برقرار رہے گی، جبکہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے پروازیں 2 اگست تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

July 22, 2026 · بام دنیا

 امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر فرانسیسی ایئرلائن نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے اپنی متعدد پروازوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے پروازیں 24 جولائی تک معطل رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق دبئی جانے والی پروازوں کی معطلی 27 جولائی تک برقرار رہے گی، جبکہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے پروازیں 2 اگست تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کا فیصلہ خطے میں موجود سکیورٹی صورتحال اور مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیاں بھی اپنی پروازوں کے شیڈول کا ازسرِ نو جائزہ لے رہی ہیں، جبکہ فضائی آپریشنز معمول پر آنے کا انحصار خطے کی سکیورٹی صورتحال پر ہوگا۔