سعودی عرب کے ینبع اور جازان میں خطرے کے سائرن بج اٹھے
سائرن ممکنہ فضائی خطرے یا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بجائے گئے، تاہم فوری طور پر خطرے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ریاض: سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر ینبع اور جنوبی علاقے جازان میں ابتدائی وارننگ سسٹم فعال ہونے کے بعد شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے نیشنل ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی اپیل کی۔
حکام کے مطابق سائرن ممکنہ فضائی خطرے یا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بجائے گئے، تاہم فوری طور پر خطرے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
سعودی حکام نے شہریوں کو غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کرنے اور کسی بھی صورتحال میں صرف سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر انحصار کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں سعودی سول ڈیفنس نے اعلان کیا کہ خطرہ ختم ہو چکا ہے اور ینبع و جازان میں حالات معمول پر آ گئے ہیں۔ حکام نے “آل کلیئر” جاری کرتے ہوئے شہریوں کو معمول کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے دی۔
سیکیورٹی ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ عرصے میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سعودی عرب میں حفاظتی نظام کو متعدد بار فعال کیا جا چکا ہے۔