امریکا نے حملے روکے تو ایران نے بھی کارروائیاں معطل کر دیں،ایرانی فوج

حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی کارروائیوں کا مقصد امریکی فوجی تنصیبات اور معاون مراکز کو نشانہ بنا کر مزید حملوں کو روکنا تھا۔

July 26, 2026 · بام دنیا

تہران: ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے گزشتہ دو راتوں میں حملے روکنے کے بعد ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی حکمتِ عملی واضح نہیں اور اس کی فیصلہ سازی میں مشکلات نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایرانی کارروائیوں کا مقصد امریکی فوجی تنصیبات اور معاون مراکز کو نشانہ بنا کر مزید حملوں کو روکنا تھا۔

محمد اکرامینیا نے کہا کہ ایران نے محدود عرصے تک جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران کوشش کی کہ امریکا دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاملات پر عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوجی کارروائیاں مخصوص اہداف کے تحت کی گئیں اور ان کا مقصد خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنا تھا۔

ایرانی فوج کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید بڑے حملوں کے منصوبے کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے میں امریکی دفاعی نظام اور میزائل ذخائر سے متعلق عوامل بھی شامل ہیں