پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، تین آئل ٹینکر تحویل میں لینے کا دعویٰ
ٹینکروں کی شناخت، ان کے پرچم، مالکان یا انہیں کس مقام پر روکا گیا، اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تین آئل ٹینکروں کو روک لیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ آئل ٹینکروں کو پہلے محفوظ بحری راستہ اختیار کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی،
تاہم انتباہ کے باوجود وہ مبینہ طور پر غیر محفوظ اور غیر قانونی راستے پر سفر جاری رکھے ہوئے تھے۔
بیان کے مطابق چند گھنٹے قبل کارروائی کرتے ہوئے ان تینوں آئل ٹینکروں کو روک دیا گیا۔
ایرانی حکام نے ٹینکروں کی شناخت، ان کے پرچم، مالکان یا انہیں کس مقام پر روکا گیا، اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
دوسری جانب اس دعوے پر تاحال متعلقہ ممالک یا بحری حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے۔