متحدہ عرب امارات کی جانب سے سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی مذمت

سعودی عرب پر ہونے والے حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

July 30, 2026 · بام دنیا

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب پر ہونے والے حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔

اماراتی حکام نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے ایسے حملوں کا روکنا ضروری ہے۔