مصر، قطر اور ترکیہ کا غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہارِ تشویش

غزہ میں طبی مراکز اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔

August 4, 2026 · بام دنیا

انقرہ: ترکیہ، مصر اور قطر نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران مبینہ اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر معاہدے کی پاسداری کرنے پر زور دیا ہے۔

تینوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں طبی مراکز اور شہری علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔

بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی ذمہ داریوں پر عمل کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو۔

ترکیہ، مصر اور قطر نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں غزہ میں امن کے قیام اور معاہدے کے آئندہ مراحل پر عمل درآمد کی کوششوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔

تینوں ممالک نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے جنگ بندی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔