سعودی کابینہ کا ایران امریکا جنگ کے پرامن حل پر زور
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریاض: سعودی کابینہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکراتی حل کو ضروری قرار دے دیا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران امریکا تنازع کا پرامن حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کی گئی۔
کابینہ نے غزہ میں امن کی کوششوں اور ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مصر، قطر، ترکیہ، امریکا اور دیگر ثالثی کرنے والے ممالک کے کردار کو سراہا۔
اجلاس میں سعودی قیادت میں قائم کثیرملکی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا۔ سعودی کابینہ نے بحیرہ احمر، باب المندب اور خلیج عدن میں بحری راستوں کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔