آسٹریلیا ٹیم نئے روپ میں دکھائی دے گی : آسٹریلو ی کپتان

 

کینبرا:آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں مثبت حکمت عملی اختیار کریں گے،آسٹریلیا ٹیم نئے روپ میں دکھائی دے گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹم پین کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، پاکستان کے خلاف آسٹریلین ٹیم ویسی نظر آئے گی جس کے لئے جانی جاتی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز 29 ستمبر سے 28 اکتوبر تک دبئی میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ ایشو کی وجہ سے آسٹریلین کرکٹرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس معاملے میں ان کے 3 کھلاڑی سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ معطل ہیں ۔اس صورتحال کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کے لیئے نیا چارٹر تیار کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment