ایشز سریز۔پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو چت کر دیا

ایشز سریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ایشز سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔برمنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلی اننگز میں 122رنز پراس کے 8 کھلاڑی آوٹ ہوئے گئے تھے۔لیکن اسٹیون سمتھ نے 144رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 284رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 374رنز بنانے میں کامیاب رہی اور پہلی اننگز میں 90رنز کی برتری حاصل کی۔میچ کی دوسری اننگز میں بھی آسٹریلین ٹیم 75رنز پر تین ابتدائی بلے باز گنوا چکی تھی لیکن ایک مرتبہ پھراسمتھ انگلش ٹیم کی راہ میں حائل ہو گئے۔

اسمتھ نے دوسری اننگز میں بھی 142رنز کی باری کھیلی جبکہ ویڈ نے 110 اور جیمز پیٹنسن نے 47رنز بنائے۔آسٹریلیا اپنی دوسری اننگز 487رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی اور انگلینڈ کو فتح کے لیے 398 رنز کا ہدف دیا۔آج میچ کے پانچویں دن انگلینڈ نے 13رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو 19 کے مجموعی اسکور پر برنز پیٹ کمنز پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد جیسن روئے اور کپتان جو روٹ نے اسکور 60تک پہنچایا لیکن 28 کے انفرادی اسکورپرلائن نے روئے کی وکٹیں بکھیر دیں۔ اسکور 80 تک ہی پہنچا تھا کہ جو ڈینلی بھی لائن کی وکٹ بن گئے جبکہ آف اسپنر نے مزید پانچ رن کے اضافے سے انگلش کپتان کی بھی 28رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اگلے اوور میں پیٹ کمنز نے جوز بٹلر کا کام تمام کیا جبکہ جونی بیئراسٹو اور بین اسٹوکس 97 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے انگلش ٹیم 7 وکٹیں گنوا چکی تھی اور اس کی شکست واضح ہو گئی تھی۔

معین علی اور کرسس ووکس نے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو کچھ دیر کے لیے روک دیا لیکن 136 کے مجموعی اسکور پر لائن نے معین علی کو آوٹ کر کے اپنی ٹیم کو آٹھویں کامیابی دلائی اور پھر اگلی ہی گیند پراسٹورٹ براڈ کو بھی اسمتھ کی مدد سے قابو کر لیا۔146 کے مجموعی اسکور پر پیٹ کمنز نے کرس ووکس کی 37رنز کی اننگز کا خاتمہ کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں فتح سے ہمکنار کردیا۔آسٹریلیا کی جانب سے لائن نے 6 اور کمنز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔