آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا جس کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔

پہلا جوڑ 30 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے جانے والے سیریزکے پہلے میچ میں پڑے گا، سپرلیگ سے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگا، 12 فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہرایک کو 3،3 میچز پر مشتمل 4 ہوم اوراتنی ہی اوے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ تھری کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف  ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اورآئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے، میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔