بھارتی فضائیہ کا مگ 29 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ

بھارتی فضائیہ کا مگ 29 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مگ 29 طیارے کا ایک پائلٹ لاپتہ جبکہ دوسرے کو تلاش کرلیا گیا۔

بھارتی بحریہ کے مطابق مگ 29 بحریہ عرب پر حادثے کا شکار ہوا، رواں سال بھارت کا تیسرا مگ انتیس تباہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال بھی بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔