کراچی پولیس آفس میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو
کراچی پولیس آفس میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔فائل فوٹو

منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث پیشہ ور ملزمان کی لسٹ مرتب

کراچی پولیس آفس میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ضلعی ایس ایس پیز نے شہر میں منشیات کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ شہر میں منشیات کی سپلائی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزمان کے حوالے سے ترتیب دی گئی حکمت عملی کے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
شہر میں موٹرسائیکل چوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں زیادہ ترمنشیات کے عادی افراد ملوث پائے گئے ہیں۔ شہر میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث پیشہ ور ملزمان کی لسٹ مرتب کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے موثر اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ منشیات کے عادی افراد کو سپلائی پہنچانے والے عناصر کی نشاندہی کرکے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کردی۔
روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے بھی کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندارج کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کراچی پولیس ترجیحی بنیادوں پر منشیات کی روک تھام سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن ڈاکٹر امین یوسفزئی، تمام ذونل ڈی آئی جیز اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے شرکت کی۔