کالعدم تحریک طالبان دہشت گرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے
کالعدم تحریک طالبان دہشت گرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے

کالعدم تحریک طالبان کےگرفتاردہشت گردنے21سےذائدکارروائیوں کااعتراف کرلیا۔

چارسدہ میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی میں خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق چارسدہ سے گرفتار کیے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

دہشت گرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے جبکہ اس نے مہمند اور چارسدہ میں 21 سے ذائد تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی مردان کو دہشت گردی کے 7 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

ایس پی چارسدہ کے مطابق اس خطرناک دہشت گرد نے لاٹھی چیک پوسٹ پر 9 خاصہ داروں کو شہید کیا تھا۔

اس ہی دہشت گرد نے سروکلے کی حدود میں ایک فوجی اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا جبکہ تنگی کچہری، غلنئی میں پولیٹیکل دفاتراور ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ آوروں کو سہولت فراہم کی۔