کھل نائک سے مولوی تک کا سفر،فلمی انداز اپنانے والا نوجوان گرفتار،ویڈیو وائرل
نوجوان تھانے میں ایس ایچ او فضل جان کے ساتھ کھڑا ہے، اس نے سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر اللہ اللہ کا ورد کرتا دکھائی دیتا ہے۔
کھل نائک سے مولوی تک کا سفر،فلمی انداز اپنانے والا نوجوان گرفتار،ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوجوان سیاہ شال اوڑھے سنجے دت کے مشہور فلمی کردار کے انداز میں ڈرامائی پوز دیتا اور خود کو غنڈہ، قاتل اور جیل سے بھاگا ہوا مجرم قرار دیتا سنائی دیتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو میں اس کا انداز بالکل بدلا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
کھل نائک سے مولوی تک کا تیز رفتار سفر
سنجو بابا کے فلمی سٹائل سے سیدھا ٹوپی، تسبیح اور اللہ اللہ کی گرداننوجوان نے پشاور پولیس زندہ باد
ڈاکٹر میاں سعید سی سی پی او صیب زندہ باد کا نعرہ بھی لگا دیا pic.twitter.com/PcRoQMDWyR— Muhammad Faheem (@MeFaheem) November 14, 2026
نوجوان تھانے میں ایس ایچ او فضل جان کے ساتھ موجود ہے، اس نے سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور ہاتھ میں تسبیح لیے اللہ اللہ کا ورد کرتا نظر آتا ہے۔
ویڈیو میں نوجوان پشاور پولیس اور سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کی تعریف کرتے ہوئے ’’پشاور پولیس زندہ باد‘‘ اور ’’ڈاکٹر میاں سعید سی سی پی او صاحب زندہ باد‘‘ کے نعرے بھی لگاتا ہے۔
نوجوان کی فلمی انداز میں ویڈیو سے گرفتاری اور پھر تھانے میں مذہبی حلیے میں سامنے آنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہے، جہاں صارفین اس تبدیلی پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔