کوہاٹ: غیر قانونی سونے کی تلاش، مٹی کا تودا گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، حکام
November 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کوہاٹ: کوہاٹ میں دریائے سندھ سے مبینہ طور پر غیر قانونی سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ گمبٹ کے علاقے دربوکیچ میں پیش آیا، جہاں مٹی کا تودا گرنے سے تین مزدور ملبے تلے دب گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دیگر دو نوجوان بھی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ترابیرہ سے تھا۔