ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،متحدہ عرب امارات کا پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
میچ کا آغاز، قطر میں ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا ہے، پاکستان ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،متحدہ عرب امارات کا پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مقابلہ یونیورسٹی آف دوحہ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان شاہینز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کر رہی ہے۔
گروپ بی میں پاکستان شاہینز اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ نیپال اور بھارت اے کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 22 نومبر کو بھارت اے کے خلاف جبکہ 24 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں کھیلے گئے ابتدائی 2 میچز میں بنگلادیش اے نے ہانگ کانگ جبکہ سری لنکا اے نے افغانستان اے کو شکست دے کر 2، 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔