سونا 27 ہزار روپے سستا، قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 974 روپے کی کم ترین سطح پر آ گئی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سونا 27 ہزار روپے سستا، قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 974 روپے کی کم ترین سطح پر آ گئی
ملکی اور عالمی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا مزید سستا ہو کر 3 لاکھ 81 ہزار 974 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے دوران اوپن صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 27 ہزار 703 روپے کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق جمعہ 20 نومبر کی صبح 24 قیراط سونا (روا) کا ریٹ 3 لاکھ 81 ہزار 974 روپے فی تولہ اور 24 قیراط پیس (TT-Bar) کا نرخ 3 لاکھ 86 ہزار 474 روپے فی تولہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 27 ہزار 481 روپے، 1 گرام 32 ہزار 748 روپے، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار 143 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام (15 نومبر) کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار 677 روپے پر موجود تھا، تاہم رواں ہفتے کے دوران مسلسل گراوٹ کے بعد قیمت 4 لاکھ روپے کی نفسیاتی حد توڑتے ہوئے 3 لاکھ 82 ہزار روپے سے بھی نیچے آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں بڑی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، جہاں فی اونس سونا کم ہو کر 3 ہزار 558 ڈالر کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ، ڈالر کی مضبوطی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسیوں کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی صرافہ بازار پر پڑ رہا ہے۔