ترکیہ نے دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ مسلح افواج کے سپرد کر دیا
اہم دفاعی سنگ میل، ابتدائی مرحلے میں 3 طیارے شامل، صدر اردوان کا تاریخی خطاب
ترکیہ نے دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ مسلح افواج کے سپرد کر دیا
انقرہ میں ایک تقریب کے دوران ترکیہ کا پہلا بغیر پائلٹ کے چلنے والا جدید جنگی طیارہ باضابطہ طور پر ترک مسلح افواج کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دفاعی منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں 3 طیارے سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں دیے گئے ہیں۔ یہ جدید طیارہ فوجی سروس میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے۔
اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک عظیم خواب کا حقیقت بننے کا تاریخی دن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ‘قزل ایلما’ نامی یہ جدید طیارہ ترک فوج کی مستقبل کی دفاعی کامیابیوں میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔
دستاویزات اور دفاعی تجزیات کے مطابق اس نوعیت کے جدید عسکری اقدامات سے خطے میں دفاعی توازن مزید مستحکم ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بھی باہمی دفاعی تعاون اور عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔