یمن میں تارکین وطن کی کشتی میزائل حملے میں تباہ،19 ہلاک

یہ کشتی راس العرا کے علاقے سے جنوبی یمن کے شہر حیس کی جانب جا رہی تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

November 20, 2026 · بام دنیا
یمن میں شہری کشتی پر حملہ،19 افراد ہلاک

یمن میں شہری کشتی پر حملہ،19 افراد ہلاک

یمن میں حوثی حکام نے سعودی افواج پر ایک شہری کشتی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 19 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

حوثی وزارتِ صحت کے ترجمان انیس الاصبحی نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ ایک طیارے نے 25 سے زائد تارکین وطن کو لے جانے والی شہری کشتی کو نشانہ بنایا۔ ان کے بقول حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔

سعودی عرب کی طرف سے ابھی تک اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

انھوں نے اس واقعے کو ’مکمل جنگی جرم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

حوثی ترجمان کے مطابق یہ کشتی راس العرا کے علاقے سے جنوبی یمن کے شہر حیس کی جانب جا رہی تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

سعودی عرب کی جانب سے تاحال اس الزام پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق لڑائی کے موجودہ مرحلے میں 1,600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔