اپر دیر میں گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری،3 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بی بیوڑ میاں بانڈہ سے تھا۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

November 20, 2026 · قومی
اپر دیر میں گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری،3 افراد جاں بحق

اپر دیر میں گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری،3 افراد جاں بحق

دیر بالا کے علاقے نرہنڈ خوڑ کے مقام پر گاڑی بے قابو ہو کر دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق بی بیوڑ میاں بانڈہ سے تھا۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔