امریکی صدر کے دورہ چین میں صحافیوں کے موبائل فون عارضی طور پر ضبط
سائبر جاسوسی کے خدشات، فیراڈے بیگز کا استعمال، فونز واپس کر دیے گئے
امریکی صدر کے دورہ چین میں صحافیوں کے موبائل فون عارضی طور پر ضبط
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے موبائل فون سکیورٹی چیکنگ کے دوران عارضی طور پر ضبط کر لیے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ قدم ممکنہ سائبر جاسوسی کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا، جس کے تحت وائٹ ہاؤس کے عملے کے موبائل فونز کا ڈیٹا محفوظ بنانے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ چین کے بعد ائیر فورس 1 میں سوار صحافیوں کے موبائل فونز کو خصوصی سکیورٹی بیگز میں رکھوایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان خصوصی فیراڈے بیگز کا مقصد وائی فائی اور موبائل نیٹ ورک سگنلز کو مکمل طور پر بلاک کرنا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق فونز کی یہ عارضی ضبطگی محض ایک احتیاطی سکیورٹی اقدام تھا اور کسی بھی مخصوص جاسوسی کی کوشش یا فونز میں نگرانی کے سافٹ ویئر کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ امریکہ پہنچنے پر تمام صحافیوں کے موبائل فونز واپس کر دیے گئے ہیں۔
دریں اثنا، ایک اور واقعے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ملزم اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عائد کردہ تمام الزامات سے صاف انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکلا کی جانب سے تحویل میں لیے گئے موبائل فونز اور آئی پیڈ کی واپسی کے لیے بھی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔