سرگودھا میں موٹرسائیکل کچلے جانے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق
جوہرآباد سکیسر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، جاں بحق افراد میں چار بچے شامل
سرگودھا میں خوفناک ٹریفک حادثہ پانچ افراد جاں بحق
سرگودھا کے علاقے جوہرآباد سکیسر روڈ پر پلی تلاباں والی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ خالق آباد کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ موٹرسائیکل پر ایک خاتون اور چار بچے سوار تھے جو خالق آباد سے واپس جوہرآباد اپنے گھر جا رہے تھے۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ عصمت بی بی زوجہ ثناء اللہ، ان کے 20 سالہ بیٹے محمد عادل، 10 سالہ بیٹے محمد احرام، 6 سالہ بیٹی دعا فاطمہ اور 10 سالہ عائزہ زینب دختر سمیع اللہ شامل ہیں۔
حادثے کے بعد پانچوں جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دی گئیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔