ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش اے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

شہادت حسین 57 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان اے کے سفیان مقیم 3 اور علی رضا 2 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

November 27, 2026 · اسپورٹس
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش اے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش اے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

پاکستان اے کے خلاف ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے 31.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنا لیے ہیں۔

بنگلہ دیش اے کی جانب سے شہادت حسین 57 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان اے کے سفیان مقیم 3 اور علی رضا 2 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شہادت حسین 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ مہیدل اسلام انکون نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان اے کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں سری لنکا اے کا مقابلہ کرے گی۔