دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ،اسپتال منتقل

 

ممبئی: بالی ووڈ کے عظیم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف خان کو سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس پر انہیں ممبئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

دلیپ کمار کی بیماری کی خبر ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دی گئی اور ان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے ۔دوسری جانب لیجنڈری اداکار کے تمام معاملات دیکھنے والے فیصل فاروقی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عمر درازی کے باعث سانس لینے میں دقت کی وجہ سے دلیپ صاحب کوہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔