کل رات تک سسٹم کے زیراثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش رہےگی۔فائل فوٹو
کل رات تک سسٹم کے زیراثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش رہےگی۔فائل فوٹو

کراچی میں 100 ملی میٹرتک بارش کی پیش گوئی

کراچی:محکمہ موسمیات نے ہفتے کو شہر میں گرد آلود ہوا، آندھی اورہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ 8 جولائی سے بارشوں کے سبب کراچی اورحیدرآباد میں سیلاب کا خدشہ ظاہرکردیا۔ اگریہ اسپیل کراچی کے اوپرسے گزرا تو 100 ملی میٹرسے زائد بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج جمعہ سے سندھ میں داخل ہوگا اورکل ہفتے تک مون سون سسٹم شہر میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا جس کے نتیجے میں کل شام کراچی میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ شہر میں ہلکی تا درمیانے درجے کی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

سردارسرفرازکا کہنا ہے کہ تین جولائی کی دوپہر تا پانچ جولائی تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، کراچی، حیدرآباد اور دادو میں اربن فلڈنگ کے امکانات ہیں۔