اوآئی سی مسلمانوں کیخلاف ہونے والے حالیہ اورخطرناک تشدد کی مذمتی کرتی ہے۔فائل فوٹو
اوآئی سی مسلمانوں کیخلاف ہونے والے حالیہ اورخطرناک تشدد کی مذمتی کرتی ہے۔فائل فوٹو

بھارت میں مسلمان خطرے میں ہیں۔اوآئی سی

مسلمان ممالک کی اسلامی تعان تنظیم بھارت میں مسلمانوں کے خلاف برپا کیے گئے تشددکے خلاف کھل کر سامنے آگئی ۔اوآئی سی کا کہنا ہے کہ مسلمان خطرے میں ہیں۔

تویٹرپرجاری کیے گئے ایک بیان میں او آئی سی کا کہنا ہے کہ وہ  بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے حالیہ اورخطرناک تشدد کی مذمتی کرتی ہے۔

او آئی سی بے گناہ مسلمانوں کے قتل، انہیں زخمی کیے جانے ،مساجد کی بے حرمتی اور مسلمانوں کی املاک کو تباہ کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کو اس گھناونے حملوں کاشکار ہونے والے معصوم افراداور ان کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عالمی اسلامی تعاون تنظیم نے مزید لکھا کہ او آئی سی بھارت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مسلمان دشمنی میں کیے گئے اس تشدد کے ذمے دارفسادیوں اور اشتعال انگیزی پیداکرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔

تمام مسلمان شہریوں اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔او آئی سی نے مسلمان خطرے میں ہیں کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیاہے۔